عظیم قوم پرست رہنما عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان انتقال کر گئے


کراچی (انتخاب نیوز) بلوچ قوم پرست رہنما عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق یوسف مستی خان علالت کے بعد آج صبح بوقت 6 بجے انتقال کرگئے۔ یوسف مستی خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ بزرگ بلوچ سیاسی رہنما، عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان 16 جولائی 1948ءکو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے دو اسکولوں سے حاصل کی۔ مزید تعلیم آٹھویں جماعت میں برن ہال اسکول ایبٹ آباد سے حاصل کی۔ تین سال کے بعد وہ واپس آئے اور کراچی گرامر اسکول اور سینٹ پیٹرک ہائی اسکول، کراچی سے مزید تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کچھ عرصہ سندھ آرٹس کالج کراچی میں تعلیم حاصل کی اور 1968ءمیں گورنمنٹ نیشنل کالج کراچی سے بی اے کی ڈگری مکمل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں