اسحاق ڈار کی شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا پہلا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

اسلام آباد (انتخاب نیوز)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو سعودی عرب کا پہلا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کے روز ٹوئتر پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور ان کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی۔ اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ پاک ،سعودی عرب بھائی چارہ زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں