کوئٹہ، گرلز ہائی اسکول کیچی بیگ میں طالبہ پر تشدد کرنیوالی استانی کو معطل کردیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گرلز ہائی اسکول کیچی بیگ میں ایک ٹیچر کی جانب سے طالبہ پر تشدد کی خبر نشر ہوئی۔ جس کے مطابق استانی نے طالبہ پر تشدد کیا جس سے طالبہ زخمی بھی ہوئی۔ اس حوالے سے والدین کا کہنا تھا کہ گرلز ہائی اسکول کیچی بیگ میں غیر مقامی استانی کا بچوں پر بدترین تشدد، آئے روز اس اسکول میں بچوں پر تشدد کے واقعات رونما ہوتے۔ گرلز ہائی اسکول کیچی بیگ میں بچوں پر بدترین تشدد کا سوشل میڈیا پے خبر نشر ہونے پر بی این پی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی بلوچستان ملک نصیر احمد شاہوانی نے نوٹس لیتے ہوئے اسکول کا دورہ، تشدد کرنے والی استانی کو معطل کردیا گیا۔\

Load/Hide Comments


