کسٹم گوادر میں عارضی ملازمین سے سیکورٹی کے کام لینے کا انکشاف

گوادر (انتخاب نیوز) کسٹم گوادر اور پسنی نے عارضی طور پر بھرتی مزدورں کی زندگیاں داﺅ پر لگا دیں، عارضی ملازمین سے سیکورٹی کے کام لینے کا انکشاف۔ پاکستان کسٹم گوادر اور پسنی نے عارضی طور پر بھرتی مزدوروں کی زندگیاں داﺅ پر لگا دیں، عارضی ملازمین سے سیکورٹی کے کام لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹم کے افسران نوجوانوں کو مالی اور معمولی دفتری کاموں کے لیے عارضی طور پر بھرتی کرکے انہیں قمیض شلوار والی وردی پہنا کر مین شاہراہ پر چیک پوسٹوں پر کھڑا کردیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹم کی شلوار قمیض والی وردی پہننے پر کافی سال سے پابندی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسٹم پسنی نے پسنی زیرو پوائنٹ پر اپنی چیک پوسٹ پر سیکورٹی اہلکاروں کے بجائے عارضی طور پر بھرتی عام مزدوروں کو کھڑا کردیا ہے، جہاں پر یہ عارضی ملازمین مین شاہراہ پر کھڑے ہوکر گاڑیوں کی چیکنگ کا کام کرتے ہیں۔ پاکستان کسٹم پسنی اپنے اہلکاروں کے بجائے عارضی طور پر معمولی تنخواہ پر رکھے گئے مزدوروں کو مین شاہراہ پر کھڑا کرکے انکی زندگیوں سے کھیل رہا ہے کیونکہ مین شاہراہ پر کسی بھی حادثے کی صورت میں ان عارضی مزدوروں کو محکمہ کسٹم کی جانب سے کسی بھی قسم کی رقم اور پنشن نہیں ملے گی۔ ذرائع کے مطابق کسٹم عارضی طور پر لیے گئے لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر پے منٹ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں