ٹیم کے حوالے سے تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں، ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں، رمیز راجہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی شکست پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہارنا ہمارا آپشن نہیں لیکن ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے حوالے سے تھوڑا ہلکا ہاتھ رکھیں، ہم سے غلطیاں ہورہی ہیں کیوں کہ ہم دنیا کی بہترین ٹیم نہیں مگر ٹیم خوشیاں دے رہی ہے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک میچ ونر نہیں کئی میچ ونرز ہیں لہذا ان کی حمایت کریں ٹیم کو مایوس نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اب فینز نے ٹیم کی آنر شپ لینا شروع کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ فینز کرکٹ ٹیم کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز آرہے ہیں کیونکہ کرکٹ سب کو جوڑ رہی ہے اور چہروں پرخوشیاں لا رہی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سنسنی خیز میچز ہورہے ہیں اسی لیے دلچسپی ا?خری میچ تک بڑھ رہی ہے کیوں کہ میچز کا فیصلہ ا?خری ا?خری اوور میں ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں