عمران خان نے عامر لیاقت کو قتل کروا یا، نواز شریف کو مروانے کی کوشش کی

اسلام آباد ( آن لائن) ایک میڈیا رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے معروف اینکر پرسن عامر لیاقت کی پہلے ویڈیو ریلیز کرائی اور پھر قتل کروا دیا۔ نجی چینل کے مطابق ایک ہیکر نے عمران خان کےبارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ،اس کا یہ بھی دعوی ہے کہ ان الزامات کے کے پکے شواہد ایجنسیوں تک پہنچا دیئے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو وزیراعظم ہاﺅس سے تھپڑ مار کر نکالا گیا، جس کے بعد بشریٰ بی بی کافی دن لاہور اپنی سہیلی کے گھر رہیں، بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان بات مبینہ طور پر طلاق تک جا پہنچی تھی۔ ہیکر نے دعویٰ کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو عمران خان کے حکم پر وزیراعظم ہاﺅس کے باتھ روم میں بند کیا گیا تھا، بشیر میمن کو عمران خان کی بات منوانے کیلئے دھمکیاں بھی دی گئیں۔ فرح گوگی پرائم منسٹر ہاﺅس میں کیا کرتی تھیں ؟ بشریٰ بی بی کے ساتھ مل کر کیسے عمران خان کو گالیاں دی جاتیں تھیں ؟ ہیکر نے فرح گوگی کی عمران خان سے متعلق آڈیو جلد ریلیز کرنیکا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ایک ہیڈ آف سٹیٹ کے پاکستان آنے سے متعلق بھی ہیکر نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں شراب تک کی آفر کی تھی، عمران خان کے اس اقدام پروہ خفا بھی ہوئے۔ ہیکر نے دعویٰ کیا کہ بشرٰی بی بی خاور مانیکا کو ٹیلی فون پر ہدایت دیتی تھیں، پولیس افسر کو ڈیرے پر لے جا کر مرغا بناﺅ، اس کی یہ جرات کے ہماری فیملی کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھے،۔ ہیکر نے انکشاف کیا کہ سابقہ خاتون اول نے عمران خان کے ساتھ شادی سے پہلے کس بڑے سیاستدان کو شادی کے لیے پیغام بھیجا تھا ؟ مگر اس سیاستدان نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ہم پیری فقیری کو پسند نہیں کرتے اور نہ ہی ہم چاہتے ہیں ہماری خاطر کوئی طلاق لے۔ مریم نواز کی جیل میں قید سے متعلق بھی ہیکر نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو بلیک میل کرنے کیلئے کیسے کیسے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ؟ مریم نواز کے باتھ روم میں کیمرے بشریٰ بی بی کے حکم پر لگائے گئے، بشریٰ نے عمران کو کہا مریم نواز کے باتھ روم میں کیمرے لگائے جائیں، تاکہ ضرورت پر ہم مریم نواز کو بلیک میل کر سکیں۔ ہیکر نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو اتنے گندے شوق ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، عمران خان نیچے نظر ا?تے تھے ،عمران خان کی ویڈیوز پبلک کرنے کے قابل ہی نہیں۔ ہیکر نے سابق خاتون اوّل سے متعلق مذہبی ٹرینڈ کو بھی بے نقاب کیا ہے۔۔ ہیکر نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کہا عوام مذہب کو لیکر بہت جلد جذباتی ہوتے ہیں، آپ بھی خادم رضوی کی طرح عوام کے دینی جذبات کو کیش کریں۔ ہیکر نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی نے کہا نواز شریف کی جیل سے صرف لاش باہر آئے۔ ہیکر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے پنجاب میں حکومت تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی، عمران کو 26 لوگوں کو ڈی سیٹ اور الیکشن کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی، عمران خان کی اہلیہ نے پرویز الہیٰ کی شادی اپنی جوان مریدنی سے کرانے کا منصوبہ بنایااور کہا کہ اس طرح پرویز الہیٰ ہمارے قبضے میں آجائے گا۔ ہیکر نے انکشاف کیا کہ سابق خاتون اوّل کا بیٹا عثمان وزیراعظم ہاﺅس میں 15 دن رہا، ہیکر نے دعویٰ کیا کہ خاور مانیکا کا پیغام بھی وزیراعظم ہاوس میں بشریٰ بی بی کو دیا گیا، بشریٰ بی بی کے بیٹے نے بہن کی شادی کیلئے اسپیشل جہاز بھی مانگا، بشریٰ بی بی کے بیٹے نے عمران خان کو شادی میں ساتھ لیجانے کی خواہش کی۔۔ہیکر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان ٹک ٹاکر حریم شاہ کو بھی قتل کروانا چاہتے تھے، ہیکر نے عمران خان کیخلاف حریم شاہ سے متعلق آڈیو موجود ہونے کا انکشاف کیا ہے۔۔ ہیکر نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں سے متعلق بھی آڈیوز کی موجودگی کا انکشاف کیا اور دعویٰ کیا کہ ن لیگ کی جتنی بھی آڈیوز ہیں ان میں وطن دشمنی ظاہر نہیں ہوتی۔ سابق وزیراعظم عمران خان بیرون ملک کیوں نہیں جاتے؟ ہیکر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کا پاسپورٹ کس نے ضبط کیا اور کیوں ؟ آڈیو موجود ہے، آڈیو میں ہے کہ پاکستان کا مال لوٹنے والا ملک سے باہر نہیں جا سکتا، آڈیو میں ہے جب تک مال واپس نہیں کرتا وہ باہر نہیں جا سکتا۔ ہیکر نے تمام معلومات دینے کے بعد اپنا سوشل میڈیا ٹویئٹر اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ واضح رہے کہ ہیکر نے اپنے اکاﺅنٹ بائیو میں لکھا تھا کہ معلومات دینے کے بعد اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔اس کا کہنا ہے کہ آڈیو پارٹ 3 بہت جلد ریلیز کرنے والا ہوں، اس نے یہ نھی لکھا کہ میرے پاس جتنی بھی آڈیوز ہیں ان میں مسلم لیگ ن کی وطن دشمنی ظاہر نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں