حب،شہر بھر میں ٹریفک جام کا مسئلہ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کیلئے درد سر،شہریوں کو سڑک پار کرنے میں دشواری کا سامنا ہے

حب(نمائند ہ انتخاب ) حب شہر ،بھوانی اور ساکران روڈ پر ٹریفک جام مسئلہ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے لئے درد سر بن گیا ،بھوانی مغربی بائی پاس کراس ،اور حب سٹی تھانے کے سامنے نصب بیریئر پرمبینہ مٹھی گرم کر نے کے عوض ،ہیوی مال بردار ٹرکوں سمیت کوچز کو حب شہر میں داخل ہونے کی انٹری ،ہیوی مال بردار گاڑیوں اور کوچز کے شہرمیں داخل ہونے کے باعث ٹریفک جام مسئلہ معمول بن گیا ،جبکہ ساکران روڑ پر غیر قانونی چلنے والے چنگچی رکشوں کا قبضہ ،سڑک کے درمیان سینکڑوں کی تعداد میں کھڑے ہونے لگے ،قریبی مارکیٹوں میں جانے والے شہریوں کو ساکران روڈ عبور کرنے میں مشکلات کا سامنا جبکہ ٹریفک پولیس افسران و اہلکاران شام موسم سرد ہونے کے بعد ساکران روڈ پر ٹارگیٹڈ کاروائیوں میں دکھائی دینے لگے ،جبکہ شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حب میں ٹریفک جام کا مسئلہ روز بروز سنگین ہوتا جارہا ہے حب شہرمیں دن کے وقت اور رات کے 11بجے سے قبل ہیوی گاڑیوں کی شہر میں داخل ہونے پر پابند کے باوجود ہیوی مال بردار اور کوچز ڈرائیور دن کے وقت بھی حب شہر روٹ استعمال کرنے لگے جس کی وجہ سے دن کے وقت شہر میں ہیوی گاڑیوں کا دباﺅ بڑھنے لگی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حب شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے سلسلے میں بھوانی مغربی بائی پاس کراس اور حب سٹی پولیس تھانہ کے ساتھ ہی ٹریفک پولیس کی جانب سے بیرئیر نصب کئے گئے ہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ دونوں مقامات پر مبینہ طور پر مٹھی گرم کرنے کے عوض دن کے وقت بھی ہیوی مال بردار ٹرکوں ،گڈرز ٹرانسپورٹ کوچز کو حب شہر روٹ استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ دی جاتی ہے ہیوی گاڑیاں شہر میں داخل ہونے کے باعث نہ صرف شہر میں ٹریفک بری طرح سے جام ہو جاتا ہے جبکہ پیدل چلنے والے شہریوں کو سڑک عبور کرنے میں بھی مشکلات درپیش آتی ہیں جبکہ دوسری جانب رات 11بجے سے قبل ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے پر پابند ہے لیکن رات 9بجے کے بعد گاڑیوںکو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ بھوانی اور حب سٹی تھانہ کے مقام نصف بیریرکے ساتھ ایک مرتبہ ہیوی گاڑیوں کو قطار میں کھڑا کیا جاتا ہے اور مبینہ مٹھی گرم ہونے کے بعد گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے مزید برآں حب کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ساکران روڈ پر بھی ٹریفک جام کا مسئلہ روز کا معمول بن گیا ہے ایک طرف ساکران روڈ پر رکشوں کا قبضہ ہے تو دوسری جانب ناجائز تجاوزات کا بھر مار ہے ٹریفک پولیس خاموشی بن کر رہ گیا ہے دن کے وقت غائب جبکہ شام کو موسم سرد ہونے کے بعد ٹریفک پولیس افسران واہلکاران ٹارگٹڈ کاروائیوں میں دکھائی دیتے ہیں اور چند ہی لمحوں بعد منظر سے غائب ہو جاتے ہیں ساکران روڈ پر ٹریفک جام کے باعث مارکیٹوں میں جانے والے شہریوں کو سڑک پار کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ تا ہے حب کے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے حب میں ٹریفک جام اور بھوانی ،حب سٹی تھانے کے سامنے نصب بیئریر مبینہ مٹھی گرم کرنے اور ہیوی مال بردار ٹرکوں اور کوچز کے شہر میں داخلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں