پاکستان اور امریکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بہتر بنانے پر متفق
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور امریکہ نے معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور امریکہ کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ LLOYD جیمز آسٹن سوئم، قومی سلامتی کے مشیر جیکب JEREMIAH SULLIVAN اور نائب وزیر خارجہ وینڈی رتھ شرمین کے درمیان ملاقاتوں میں طے پایا۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے امداد فراہم کرنے پر امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں کی معاونت پاکستان میں سیلاب متاثرین کے بچا اور بحالی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو متاثرہ خاندانوں کی تکالیف کا مکمل ادراک ہے کیونکہ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے ایسے ہی اثرات کا سامنا کررہا ہے۔دونوں فریقوں میں افغانستان سمیت اہم بین الاقوامی مسائل پر ہم آہنگی پائی گئی اور علاقے میں انسانی بحران سے بچنے اور امن اور استحکام کو بہتر بنانے کیلئے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔۔


