منشیات فروشوں اور عادی افراد کے خلاف کارروائی کو وسعت دی جائے،آئی جی پولیس بلوچستان

خاران:آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ پولیس فورس کے قربانیوں سے امن وامان بحال ہے عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے خاران کے دورے کے موقع پر مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح پر منعقدہ اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر ڈی آئی جی رخشاں رینج نزیر احمد کرد ڈپٹی کمانڈنٹ بی سی چوہدری سلمان۔ ایس پی آصف حلیم بلوچ اور دیگر پولیس افیسران بھی موجود تھے۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے خاران رینج میں امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئی جی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امن وامان کے قیام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کیا جائے امن وامان میں خلل پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں اور عادی افراد کے خلاف کارروائی کو وسعت دی جائے۔منشیات کی نقل و حمل کو روکنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صوبے سے منشیات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔اس کے علاہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ خاران رینج میں عوام کا تحفظ کو یقینی بنائی جاسکے۔اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ سی پی او آفس بھجوائیں گے۔ دورے کے موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان نے قبائلی عمائدین۔ہندو برداری،زمیندار ایکشن کمیٹی اور سیاسی کارکنان کے وفود نے بھی ملاقات کی اور انہوں نے علاقہ میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔بعدازاں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے شہید انسپکٹر عید محمد محمد حسنی کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیروز ہیں۔اس کی قربانیاں کھبی رائیگاں نہیں جائیں گی۔بلوچستان پولیس اپنے شہید کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور بطور کمانڈر ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہیں۔شہدا کے خاندان کی کفالت اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے پولیس اسٹیشن سٹی خاران اور پولیس لائن کا بھی دورہ کیا۔جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ جبکہ ڈی آئی جی رخشان رینج نذیر احمد کرد نے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ اور کمانڈنٹ بی سی چوہدری سلمان کو یادگاری شیلڈ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں