تربت, فائرنگ سے پنجاب کا رہائشی جاں بحق

تربت ( آئی اےن پی) بلو چستان کے ضلع تربت میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے پنجا ب کا رہا ئشی شخص جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت میں سٹار پلس ما رکیٹ پی ٹی سی ایل کا لو نی کے قریب مسلح مو ٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کےلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی شناخت محمد جا وید ساکن لو تھراں پنجا ب سے ہو ئی اس سلسلے میں مزید تحقیقات متعلقہ پو لیس کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں