امید ہے حمید بلوچ کی قیادت میں نو منتخب کابینہ خضدار میں پارٹی تنظیم کو مزید فعال، منظم اور متحرک کرےگی ،نیشنل پارٹی

کوئٹہ/کراچی(آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی، مرکزی کمیٹی کے رکن لا لا محمد حسین، سندھ وحدت کے نائب صدر عیسی خان بلوچ ،جنرل سیکریٹری مجید ساجدی، عبداللہ جان بلوچ، ذوالفقار مکھی، محمد ابرار، سید شمس الدین اور مقدرزمان نے نیشنل پارٹی ضلع خضدار کی نومنتخب کابینہ، صدر ایڈووکیٹ عبد الحمید بلوچ، نائب صدر میر سلیمان زہری، جنرل سیکریٹری عبد الوہاب غلامانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد وارث شاہین ،پریس سیکریٹری شوکت علی سیاہ پاد،یوتھ اینڈ اسپورٹس سیکریٹری عابدشاہوانی، رابطہ سیکریٹری ارباب بزگر،فنانس سیکریٹری ٹکری دھنی غلامانی، سوشل میڈیا سیکریٹری جلیل غلامانہ اور سیکریٹری خواتین نعمت خاتون کے انتخاب پر انہیں مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حمید بلوچ کی قیادت میں نو منتخب کابینہ خضدار میں پارٹی تنظیم کو مزید فعال، منظم اور متحرک کرےگی نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کیا گزشتہ تین سال میں نیشنل پارٹی خضدار کی تنظیمی کارکردگی نہایت شاندار رہی ہے اس عرصے میں پارٹی کوضلع، تعصیلوں اوروارڈکی سطح تک منظم کیا گیا جسکے نتیجے میں پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں ضلعے میں جیتنے والی سب سے بڑی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل کیا،انہوں نے کہا حمید بلوچ ، اشرف علی مینگل ،سرداراسلم جان بزنجو اورضلع خضدار کے رہنماں اور کارکنان کی انتھک محنت اور جدوجہد کی بدولت نیشنل پارٹی ضلع خضدار میں کامیاب اور پرجوش ضلعی کنونشن کا انعقاد ہوا اس کنونشن میں پارٹی کی مرکزی قیادت نے بھرپور شرکت کی اس کامیاب کنونشن کے انعقاد پر بھی نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے کی قیادت بجاطورپر مبارک باد کی مستحق ہے ۔نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا آنیوالے عام انتخابات میں نیشنل پارٹی کو بلوچستان کی سب سے بڑی اور منظم جماعت ثابت کرنے کے لیے قیادت اور کارکنان کو ہرسطح پر عوامی رابطہ مہم کو مزید بہتر بنانا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں