بلوچستان میں زمینداروں نے زرعی فیڈرز پر لوڈشیڈنگ میں کمی کا مطالبہ کردیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے زرعی علاقوں میں 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے زراعت کا شعبہ تباہ ہوکر رہ گیا، صوبے کے زمینداروں نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر زرعی فیڈرز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا مطالبہ کردیا۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)حکام کے مطابق بلوچستان کے تین سو سے زائد زرعی فیڈرز کو 24 گھنٹوں میں سے صرف 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس کی وجہ بلوچستان اور وفاقی حکومت کا سبسڈی پر زرعی شعبے کو بجلی کی فراہمی کا معاہدہ ہے۔معاہدے کے تحت زمیندار بجلی کے بل کی مد میں صرف دس ہزار روپے ادا کریں گے جبکہ دیگر رقم وفاقی اور صوبائی حکومت ادا کرے گی۔بلوچستان کے زرعی فیڈرز کو 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی سے زراعت کا شعبہ تباہ حالی کا شکار ہے، صوبے کے زمینداروں نے کیسکو چیف سے ملاقات کر کے زرعی فیڈرز کو بجلی کی فراہمی کے دورانیہ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں