واشک میں ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد
واشک (انتخاب نیوز) ضلع واشک میں ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کی پہلا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ موسی ضلعی کمپلیکس بمقام دفتر ڈپٹی کمشنر منقعد ہوا۔ اجلاس میں چائلڈپروٹیکشن ڈائریکٹر ناصر علی بلوچ نے کمیٹی کو چائلڈ پروٹیکشن قانون پر بریفنگ دی اور کمیٹی کی اہمیت اور زمہ داری سے آگاہ کیا ۔اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن کے نیاز جان بلوچ،محمد جان بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر شوسل ویلفیئر واشک،و کمیٹی ممبران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر عابد علی ریکی ویگر مختلف محکموں سے ضلعی آفیسران مختیار آحمد ڈومکی، دادرحمان بلوچ و دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر واشک حبیب اللہ موسی خیل وہ دیگر کمیٹی ممبران نے اجلاس میں یقین دلایا کہ ضلع واشک میں اگر کسی بھی بچے کے ساتھ جسمانی،جنسی،یا معاشی،استحصال ہوا تو فوری کاروائی کرینگے اور متعلقہ اداروں کو رپورٹ کی جائیگی اجلاس کے آخر میں ناصر بلوچ نے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ موسی خیل کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے ہدایتی رپورٹ پیش کی۔


