بائیڈن کا میری جوآنا رکھنے پر دی گئی وفاقی سزائیں معاف کرنے کااعلان

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جوبائیڈن نے میری جوآنا رکھنے پر دی گئی تمام سابقہ وفاقی سزائیں معاف کرنے کااعلان کیا ہے۔بائیڈن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایسے ہزاروں لوگ ہیں جن کو پہلے میری جوآنا رکھنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، جس کی وجہ سے ان کے لیے ملازمت، رہائش یا تعلیمی مواقع کا حق ختم ہوسکتا تھا۔بائیڈن نے کہا کہ ان کی جانب سے دی گئی اس معافی سے یہ بوجھ ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے گورنرز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ میری جوآنا رکھنے کے جرائم کو معاف کریں۔بائیڈن نے مزید کہا کہ انہوں نے وفاقی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی قانون کے تحت میری جوآنا کی حیثیت کے تعین کے لیے جائزہ کا انتظامی عمل تیز کریں۔ملک بھرمیں میری جوآنا کو قانونی حیثیت دینے پرامریکہ کڑی تنقید کی زد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں