سہ فریقی سیریز، پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

کرسٹچرچ (انتخاب نیوز)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کے خلاف کیوی ٹیم نے 15 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا۔ جس کے بعد تیسرے اوور میں محمد وسیم نے پاکستان کے لیے پہلی وکٹ حاصل کی۔محمد وسیم نے فن ایلن کو 13 رنز پر اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑ کر واپس پویلین بھیجا۔محمد نواز نے ڈیون کونوے کو 36 رنز پر آوٹ کیا، ان کا کیچ حیدر علی نے پکڑا۔پاکستان کے لیے تیسری وکٹ بھی محمد نواز نے حاصل کی جب انہوں نے کپتان کین ولیمسن کو 31 رنز پر بولڈ کیا۔پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث روف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کے علاوہ ڈیون کونوے، فن ایلن، گلین فلپس، مارک چیپمن، جیمز نیشم، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، ٹم ساوتھی، ٹرینٹ بولٹ اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔