ایبسو لیوٹلی ناٹ کی تبدیلی امریکہ کو فضائی حدود اور اڈوں تک رسائی دینا ہے، شیری مزاری
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شریں مزاری نے امریکہ کو فضائی حدود اور شاید اڈوں تک رسائی دینے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کو انکار کے معاملے کو حکومت کیا تبدیل کررہی ہے؟۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا پاک امریکہ تعلقات کو ری سیٹ کرنے کے بارے میں بہت زیادہ بات کر رہا ہے، اسی وجہ سے آرمی چیف کو خاص طور پر امریکہ جانا پڑا، ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم، وزیر خارجہ،وزیر مملکت اور امپورٹڈ حکومت کے دیگر سویلین ممبرز کے دورے ناکام ہو گئے ہیں،مگر یہاں کیا "ری سیٹ” کیا جا رہا ہے؟ کیا ری سیٹ میں عمران خان کے ایبسو لیوٹلی ناٹ کو تبدیل کرنا امریکہ کو فضائی حدود اور اڈوں تک رسائی دینا ہے؟ انھوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے معیشت کو گڑھے میں بھیجنا شروع کیا اور اسحاق ڈار فائنل ٹچ دے رہا ہے۔تو کیا امریکی مالی امداد کے ساتھ ساتھ سیکورٹی بھی آئے گی؟بغیر ایف آئی آر، گرفتاریاں، اغوا وغیرہ کے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ہمیں ان سوالوں کے جوابات کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان کو سیاسی و معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے پر امپورٹڈ حکومت اور دیگر سازشیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کٹ، پیسٹ شدہ آڈیو لیکس، سیاسی لیڈران کیخلاف جعلی ایف آئی آرز، جعلی خبروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


