آئرلینڈ کے پیٹرول اسٹیشن میں دھماکا،7افراد ہلاک
ڈبلن:آئرلینڈ کے شمال مغرب میں پیٹرول اسٹیشن میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کریس لاگ گاﺅں میں پیٹرول اسٹیشن میں دھماکا ہوا۔ اس واقعے میں 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پیٹرول اسٹیشن کے ملبے سے مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔امدادی کارروائیوں میں پولیس فورسز سمیت فائربریگیڈ، ایمبولنس سروس ،کوسٹ گارڈ اور شمالی آئرلینڈ سے ائیر ایمبولنس سروس نے حصہ لیا۔دھماکے کے مقام سے 24 کلومیٹر دور لیٹرکینی یونی ورسٹی اسپتال میں ہنگامہ حالت نافذ کردی گئی تاکہ زخمیوں کا بہترعلاج معالجہ کیا جاسکے۔
Load/Hide Comments


