سبی‘تلور کے غیر قانونی شکار کیلئے لگائے گئے جال ضبط
سبی: ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سبی کی کاروائی جال ضبط کرلیا گیا ۔ تفصےلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سبی نے کاروائی کرتے ہوئے تلور کے غیر قانونی شکار کے لئے لگائے گئے جال ضبط کرلیااس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر سبی خلیل الرحمٰن کھوسہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی شکار پر کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا عوام سے درخواست ہے کہ محکمہ جنگلات کاساتھ دیں تاکہ مہمان پرندوں کی حفاظت کی جا سکے۔
Load/Hide Comments


