تباہی سرکار کا قوم کو ٹیکہ 3 ارب ڈالرز انویسٹر پاکستان سے واپس باہر لے گئے، اسحاق ڈار


لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی خرابی کے باعث 3 ارب ڈالرز انویسٹر پاکستان سے واپس باہر لے گئے،حکومت ان انویسٹرز کے نام اور دیا گیا منافع کیا قوم کو بتائے گی؟۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا عمران نیازی حکومت نے جولائی 2019 سے %13.5 پر ڈالرز اکٹھے کیے اور کْل رقم 3 ارب 70 کروڑ ڈالرز لیے جس میں سے ملکی اقتصادی خرابی کے باعث 3 ارب ڈالرز انویسٹر پاکستان سے واپس باہر لے گئے۔ حکومت ان انویسٹرز کے نام اور دیا گیا منافع کیا قوم کو بتائے گی؟۔
Load/Hide Comments