صدرعارف علوی نے نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(انتخاب نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کامران خان ٹیسوری کی گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دیدی، یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101 ، ایک کے تحت دی گئی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے گورنر سندھ کا عہدہ خالی تھا۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
Load/Hide Comments


