افغانستان جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت پر امریکہ سیخ پا

نیویارک:امریکی وزیر خارجہ نے مائیک پومپیو انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی جانب سے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دیئے جانے پر اعتراض کیا ہے امریکی وزیر خارجہ مائک پمپؤ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں افغانستان میں امریکی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی اجازت کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پمپؤ نے کہا کہ امریکہ ہر صورت اپنے قومی اقتدار اعلی اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات انجام دیگا۔دوسری جانب ر افغانستان کے انسانی حقوق کمیشن نے کرمنل کورٹ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے افعانستان میں طویل جنگ کے دوران انصاف کی فراہمی کے لئے اہم ترین قدم سے تعبیر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں