ژوب، پکنک کے دوران پانی میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق
ژوب(انتخاب نیوز)بلوچستان کے ضلع ژوب میں پکنک کے دوران پانی میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے قبرووند میں پکنک کے دوران سمیع اللہ نامی نوجوان پانی میں ڈوب کر جاںبحق ہوگیا جس کی نعش سول ہسپتال ژوب میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


