حکومت کا عید سے قبل محدود ٹرین آپریشن شروع کرنیکا فیصلہ،ایس او پیز تیار


لاہور: حکومت نے عید سے قبل محدود ٹرین آپریشن شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا، ریلوے نے سفر کے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، ٹکٹ کی صرف آن لائن بکنگ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید سے قبل محدود ٹرین آپریشن شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے میں 24 ٹرینوں کوآپریشن کی اجازت دی جائے گی، ریلوے نیسفر کے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی صرف آن لائن بکنگ ہوگی، ٹکٹ گھراوربکنگ آفس بندرہیں گے، ٹرین روانگی سے24 گھنٹے قبل آن لائن بکنگ بند ہوجائیگی، صرف بکنگ والیمسافر ہی اسٹیشن میں داخل ہوسکیں گے،مسافر اپنیماسک اور دستانے کے بغیر ٹرین پرسفر نہ کر سکیں گے، اسٹیشن پرٹی اسٹال بند ہوں گے، مسافروں کو کھانے کا انتظام خود کرنا ہوگا،ہر بوگی میں 78 کی بجائے60مسافر سفر کرسکیں گے جبکہ ٹرین کی بزنس کلاس کیبن میں 6 کی بجائے4 افرادسفرکریں گے، بوگی کیدروازے صرف ریلوے اسٹیشن پر کھلیں گے، مسافر اپنے موبائل میں سیٹکٹ والا پیغام خود دکھائے گا، ریلوے اہلکار موبائل فون کوہاتھ نہیں لگائیگا، اسٹیشن یاٹرین پرکوروناٹیسٹ مثبت آنے پر مسافر کو قرنطینہ منتقل کردیاجائے گا۔