سہ ملکی سیریز:پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

(ویب ڈیسک)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے 10 اوورز کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنالیے، رضوان 16، شان مسعود 14 اور شادب 8 رنز بناکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،بلیئرٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں سہ ملکی سیریز میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں،گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں