بلوچستان یونیورسٹی خاران کے طلبہ میں احساس اسکالرشپ کے تحت چار لاکھ روپے کے چیک تقسیم
خاران (انتخاب نیوز) بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے کوآرڈینیٹر شاکرعلی بلوچ نے طلبا میں احساس سکالرشپ کے مد میں چار لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف خان شعیب احمد قمبرانی امانت حسرت،محمد علی ہوتکانی و دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر شاکر علی بلوچ نے کہا کہ یونیورسٹی سب کیمپس خاران کے نیک اور حقیقی مقاصد کو فروغ دینے اور علاقے میں علمی روشنی کا سدا بہار چراغاں کرنے کے لیے احساس سکالرشپ طلبا و طالبات کےلیے ممدومعاون ثابت ہوگی ،وفاقی حکومت کی طرف سے اس طرح کے سکالرشپ طلبا و طالبات کی روشن مستقبل کے لیے نیک شگون ہے جس سے بلوچستان کے علاقوں، بالخصوص رخشان ڈویژن طلبا وطالبات کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کی سہولیات میسر آئیں گی ، بے علمی اور ناخواندگی کا رحجان کسی حد تک کم ہوگی ۔دوسری طرف پر پھیلائے غربت و مفلسی میں بھی کمی واقع ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے حصول سے خاندانوں کی طرز زندگی تبدیل ہو جاتی ہے بلوچستان یونیورسٹی ، متعلقہ اداروں سے ملکر غریب اور مستحق طلبا کی اعلی تعلیم کے حصول کو معیاری اور یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران کے طلبا کیلئے اسکالرشپ کے مختلف مواقع موجود ہیں، یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران میں زیر تعلیم طلبا کیلئے احساس اسکالرشپ کے علاوہ ، پاکستان بیت المال اسکالرشپ او دوسری اسکالرشپ موجود ہیں۔انہوں نے کہا یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس خاران کے طلبا کو زیادہ سے زیادہ اسکالرشپس پر رسائی اور آسانی کیلئے ان کی معاونت کر رہے ہیں۔


