لورالائی میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، 6 مراکز پر بھاری جرمانے
لورالائی (انتخاب نیوز) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے لورالائی کی مختلف بےکرےوں، ہوٹلوں، ملک شاپس، گوشت، پرچون کی دکانوں پر چھاپے، عوام کی صحت سے کسی کو کھےلنے کی اجازت ہز گز نہےں دی جائےگی، زونل ڈائریکٹر شراف الدین خان کی زیر نگرانی لورالائی ڈویژن کی زونل فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوئٹہ روڈ اور مختلف علاقوں میں واقعہ، بےکرےوں، ملک شاپس، گوشت کی دکانوں، ہوٹلوں اور جنرل اسٹوروں پر چھاپے مار کر 6 مراکز پر بھاری جرمانے عائد کےے، دودھ کی دکانوں کو پانی کی ملاوٹ، احاطے کی ناقص صفائی، گندے پانی کے کولر، مٹھائی اور بیکرز کو نان فوڈ گریڈ کلر اور غےر معےاری آلات استعمال کرنے، صفائی کی ناقص صورتحال، بیف اور مٹن کی دکانوں کے احاطے کے باہر گوشت لٹکانے اور گوشت کو جالی کے کپڑوں سے نہ ڈھانپنے کی وجہ سے دھول اور مکھیوں کی بھرمار کی وجہ سے مختلف بےماریاں پھیلنے کے خدشات کے پےش نظر جرمانے کیے۔ اس موقع پر زونل ڈائریکٹر شراف الدین خان نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی عوام کو صاف ستھرا ماحول اور معےاری اشےاءخورونوش فراہم کرنے مےں کوئی کسر نہےں چھوڑے گی۔ انہوں نے تمام مراکز مالکان کو وارننگ دےتے ہوئے کہا کہ اور غےر معےاری اشےاءخورونوش کی فراہمی اور صفائی کا خاص خےال رکھا جائے اور بلوچستان فوڈ اتحارٹی کے فورا لائسنس حاصل کر کے مراکز مےں آوےزاں کرےں۔ انہوں نے کہا کی غےر معےاری اشےاءخوردونوش فروخت کرنے والے اور صفائی نہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہےں کےا جائےگا۔


