بلوچستان میں مختلف واقعات میں 8 افراد زخمی
چمن، بیلہ (انتخاب نیوز) چمن بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی زخمی۔ تفصیلات کے مطابق چمن بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی زخمی زخمیوں کو سول اسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد دو زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا واقع کی مزید تفتیش لیویز فورس کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں بیلہ میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین میں جھگڑا تین بھائیوں سمیت پانچ افراد زخمی جنھیں سول اسپتال بیلہ منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بیلہ کے نواحی علاقے یونین کونسل کنر بیلہ میں گوٹھ سنہری کے مقام پر زمین کے تنازعے پر دو فریقین میں جھگڑے کے دوران تین افراد عبدالوہاب ولد محمد صالح، عبدالحلیم ولد محمد صالح،۔عبدالمجید ولد محمد صالح اور ان کا ساتھی عبدالقدیر ولد عبدالمجید اقوام محمد حسنی اور دوسرے فریقین کا محمد رحیم ولد یار محمد قوم بلوچ شدید زخمی ہوگئے جنھیں سول اسپتال بیلہ پہنچایا گیا جہاں پر بیلہ پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دلانے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی۔


