بلوچستان کے سیلاب متاثرین حکومتی اعلان کردہ رقم نہ ملنے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان کے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد کی سیلاب متاثرین ایسے تھے جن کو حکومتی اعلان کردہ رقم 25 ہزار روپے نہیں ملی تھی ۔ متاثرین سیلاب کی ایک بڑی تعداد ریجنل آفس کوئٹہ تشریف لائی اور شکایت درج کی کہ بینظیر انکم سپورٹ کی جانب سے انہیں 25000 کی امدادی رقم نہیں دی جا رہی ۔ درخواست موصول ہوتے ہی عملے نے کاروائی کا آغاز کیا ۔ اور کارروائی کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ حقیقی طور پر درخواست گزار افراد سیلاب متاثرین ہیں ۔ اور ان کی امداد یقینی ہونی چاہیے ۔چنانچہ وفاقی محتسب نے حکم جاری کیا کہ درخواست گزاروں کو فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 25 ہزار کی رقم دی جائے ۔ رقم ملنے پر سیلاب متاثرین نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا ۔اور اس مشکل وقت میں ساتھ نبھانے پر وفاقی محتسب کا احسان مند نظر آئے ۔
Load/Hide Comments


