یمن میں کینسر کی ایکسپائر دوا سے18 بچے جاں بحق

صنعائ(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں کینسر کی ایکسپائر دوا سے18 بچے جاں بحق ہو گئے۔صباح نیوز کے مطابق یمن میں صدر مقام صنعاءکے کویت ہسپتال میں 40 سے زائد بچوں کو ایکسپائر انجیکشن لگائے گئے، جس سے بچوں کی ہلاکت واقع ہوئی ہیں، بین الاقوامی طبی اور انسانی حقوق کے اداروں کا واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔عالمی تنظیموں سے کویت کے فیلڈ ہسپتال جانے اور اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملوث افراد کو سب کے سامنے لا کر قانونی کاروائی کی جائے۔ انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے یمنی تنظیم کے سربراہ نے کچھ بچوں کی تصاویر شائع کیں جو ان کے بقول کینسر کی دوائیوں کی میعاد ختم ہونے والی خوراک کا شکار ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں