بلوچستان میں ڈینگی کیسزمیں اضافہ ،مجموعی کیسز کی تعداد4ہزار سے تجاوز

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان میں ڈینگی کیس 4ہزار سے زیادہ ہوگئے۔ گذشتہ 24گھنٹے میں37کیس لسبیلہ سے، 14کیچ سے اور 2گوادر سے سامنے آئے۔بلوچستان کے ضلع کیچ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ رواں سال کیچ سے رپورٹ ہونے والے کیس تین ہزار 42 تک پہنچ گئے۔ لسبیلہ سے 504اور گوادر سے 444کیس رپورٹ ہوئے۔ کوئٹہ میں ڈینگی مریض 22ہیں۔ بلوچستان میں ڈینگی کے مجموعی کیسز چار ہزار 12ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں