سرکاری اہلکاروں کی سیاسی جماعتوں اور سرکاری امور میں مداخلت قبول نہیں، ایچ ڈی پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہزارہ ڈیموکریٹک پاٹی کے مرکزی بیان میں محکمہ لائیواسٹاک کے چند آفیسران کی جانب سے گذشتہ روز کئے گئیے متعصبانہ اور نفرت انگیز پریس کانفرنس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سرکاری اہلکاروں کی سیاسی جماعتوں اور سرکاری امور میں مداخلت کو انکے پیشہ وارانہ زمہ داریوں کے خلاف اقدامات سے تعبیر کیا بیان میں کہا گیا کہ مزکورہ پریس کانفرنس کے ذریعے ایک طرف نفرت انگیزی کے ذریعے برادر اقوام اور علاقائی تعصب کو ہوا دینے کی کوشش کی گئی ہے تو دوسری طرف حقائق کو تھوڑ مروڈ کر غلط بیانی کے ذریعے عوام اور سرکاری ملازمین کے ساتھ دھوکہ اور فریب سے کام لیاگیاہے پریس کانفرنس میں سرکاری زمین جوکہ ریکارڈ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے نام پر تھا کو ایک محکمے کی ملکیت ثابت کرنے کی کوشش ہوئی ہے اسی طرح ملازمین میں اشتعال پیدا کرنے کےلئے انھیں بیدخل کرنے کی افواہ پھیلانے کی سازش کی گئی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عوامی منتخب نمائندوں نے بغیر کسی نسلی، لسانی اور علاقائی تعصب کے پورے صوبے میں کھیلوں کی ترقی کےلئے کردار ادا کیا ہے صوبے کے تمام اضلاع میں اسپورٹس اسٹیڈیمز کی منظوری اور بعض اضلاع میں تعمیراتی کام کا آغاز ہمارے دور کے کارنامے اور ہماری بلاتعصب کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے اسی طرح اسپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کےلئے پولٹری فارم کی زمین محکمہ اسپورٹس کے نام پر منتقل کرکے یہاں اسپورٹس کمپلکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس اسٹیڈیم کی تعمیر سے کھیلوں کو فروغ حاصل ہوگا جس سے تمام اقوام کے نوجوان مستفیذ ہوسکیں گے یہ تاثر غلط ہے کہ اسپورٹس کملپلکس مخصوص قوم کےلئے تعمیر کیا جارہاہے یہ نفرت اور تعصب پھیلانے والے عناصر کا ایک ہتھیار ہے بیان میں کہا گیا کہ اعلی عدلیہ کا فیصلہ بھی ہے کہ پولٹری اور ڈیری فارمز کو شہر اور رہائشی آبادی سے دور تعمیر کیا جائے جبکہ شہر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کےلئے منصوبوں کی تکمیل سے شہری رہائشیوں کو فائدہ حاصل ہوگا بیان میں متعصبانہ اور نفرت انگیز بیانات کے ذریعے عوام میں اشتعال پھیلانے والے سرکاری اہلکاروں کو کار سرکار میں مداخلت کرنے کے جرم میں محکمانہ کاروائی کرنےانھیں قرار واقعی سزا دینے اور اسپورٹس اسٹیڈیم کی فی الفور تعمیراتی کام کے آغاز کا مطالبہ کیا گیا۔


