سعودی عرب کیساتھ سکیورٹی معاہدہ ہمارے مفاد میں ہے، وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کو برقرار رکھنا امریکہ کے اپنے مفاد میں ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کو برقرار رکھنا ہمارے مفاد میں ہے۔ مملکت میں 70 ہزار امریکی مقیم ہیں۔جان کربی نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن کو ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ روس یوکرین کی جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ روسی افواج کی بیلاروس کی طرف کی نقل و حرکت کی تصدیق نہیں کر سکتا۔سوال کے جواب میں جان کربی نے یوکرین کیلئے فرانس کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں