سیلاب متاثرین کیلیے تاجر برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں،ڈی آئی جی حیدرآباد

حیدرآباد (انتخاب نیوز)حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری میں بار ش و سیلاب زدگان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیاکی مضبوط ترین قوم ہے ، بارش و سیلاب سے قوم پر بڑا مشکل وقت آیا ، کئی کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں قوم نے حب الوطنی سے خدمات انجام دیں حکومت یا کوئی تنظیم تنہایہ کام نہیں کر سکتی ، لوگوں نے توقعات سے بڑھ کر محنت کی اور حصہ ڈالا ، تاجر برادری نے جس جذبہ حب الوطنی سے کام کیا وہ لائق تحسین ہے۔

پیر محمد شاہ نے بار ش و سیلاب زدگان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں اویس خان ، محمد اریب خان ، محمد احسن ناغڑ ، سید کاشان ، اسامہ شاہ ، زین العابدین ، راحیل شیخ ، عبیدہ شیخ ، فیضان خان، علی رندھاوا، احمد حسین ، سید محمد دانیال ، فراز لاکھانی کو تعریفی اسناد دیں ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نےڈی آئی حیدرآباد رینج پیر محمد شاہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بارش و سیلاب زدگان کی امداد ی سرگرمیوں میں آپ نے اچھا ویژن دیا اور ہم تاجربرادری کے تعاون سے خدمات سرانجام دے پائے، ہمارے نوجوان تاجروں نے رضاکارانہ طورپر بڑی ہمت اور جواں مردی سے سیکڑوں میل کی دشوار گزار راستوں کی مسافت طے کر کے متاثرہ علا قوں میں امدادی سرگرمیاں سر انجام دی ہیں ، میں اکثر کہتا ہوں کہ یہ کوئی احسان نہیں ہے ، انسانیت کے ناطے ہمارا فرض تھا جو ہم نے اﷲ کے حکم اور اس کی خوشنودی کے لیے سر انجام دیا ہے ۔

تقریب کے اختتام پر سرپرست اقبال حسین بیگ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو اجرک اور ٹوپی بطور تحفہ پیش کیں۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے دوسرے مرحلے میںمزید سب کمیٹیوں کی تشکیل کردی ، موٹر سائیکل ایسو سی ایشن افیئر سب کمیٹی کے چیئر مین افتخار احمد عباسی ، ٹرانسپو رٹ سب کمیٹی کے چیئر مین اسلم خان دیسوالی ، پیسٹی سائیڈ / سیڈ سب کمیٹی کے چیئر مین علی رضا ، آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹ سب کمیٹی کے چیئر مین مقصو داحمد چوہان ، میونسپل افیئرسب کمیٹی کے چیئر مین احسن ناغڑ ، پی ٹی سی ایل سب کمیٹی کے چیئر مین ظہیر جان ، ٹریفک اینڈ روڈ مینجمنٹ سب کمیٹی کے چیئر مین سید علی حسن (علی لجپال )، میرج ہال سب کمیٹی کے چیئر مین شکیل احمد خانزادہ ،فوڈ سب کمیٹی کے چیئر مین صلاح الدین قریشی ، ٹریڈ یونین سٹی سب کمیٹی کے چیئر مین سید طاہر علی شاہ اورواسا سب کمیٹی کے چیئر مین محمد دانش خان کو مقرر کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں