سہ فریقی سیریز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا کرسیریز جیت لی

کرائسٹ چرچ (انتخاب نیوز)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی T20 سیریز جیت لی، گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے فائنل میچ جیتنے کے لیے کوششوں کا ا?غاز کیا۔قومی ٹیم کو پانچویں اوور میں پہلا نقصان بابر اعظم کی وکٹ کی صورت میں 29 رنز پر ہوا۔ وہ 15 رنز بنا کر بریس ویل کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے بیٹر شان مسعود کچھ خاص نہ کرسکے اور 19 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ 11ویں اوور میں بریس ویل نے حاصل کی۔محمد رضوان کو 12 ویں اوور میں اش سوڈھی نے ا?و¿ٹ کیا، جو 34 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔جارحانہ بیٹنگ کرنے والے حیدر علی کو 16 ویں اوور میں ٹم ساوتھی نے آو¿ٹ کیا۔ پاکستانی بیٹر کا کیچ 31 رنز پر چیپمین نے پکڑا۔اگلے ہی اوور میں آصف علی 1 رن بنا کر کیوی فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے۔اس سے قبل فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچ کے پانچویں اوور میں حارث روف نے 14 رنز بنانے والے ڈیوڈ کونوئے کو بولڈ کیا۔جس کے بعد محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے گلین فلپس کو 29 رنز پر باو¿نڈری لائن پر کیچ آوٹ کرایا۔پاکستان کے اسپن بولر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کی اننگز کو 59 رنز پر بریک لگوایا۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 19ویں اوور میں 158 کے اسکور پر چیپمین کی وکٹ حاصل کی۔ کیوی بیٹر 25 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ جس کے بعد اگلی ہی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے جمی نیشم کو 17 رنز پر رن آو¿ٹ کیا۔فاسٹ بولر حارث رو¿ف نے اننگز کے ا?خری اوور میں اش سوڈھی کی وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 163 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں