تربت یونیورسٹی کے دو طالبعلم سمیت 6 افراد لاپتہ

تربت (بیورو رپورٹ) تربت یونیورسٹی کے دو طالب علموں سمیت ضلع کیچ سے چھے افراد کے لاپتا کیے جانے کی اطلاع۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تربت یونیورسٹی کے دو طالب علموں عبدالستار ولد رحیم بخش اور محمد حیات ولد محمد اسلم سکنہ آپسر کو اس وقت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر یونیورسٹی جارہے تھے۔ دریں اثناءضلع کیچ ہی سے مزید چار افراد قمبر ولد امید، عزیر ولد مولا بخش، اسد ولد موسیٰ اور انس ولد ملا برکت کو بھی حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں