عدالت میں شہباز، حمزہ منی لانڈرنگ فیصلے پر اپیل دائر کی جائے تو فائدہ ہوگا: فاروق باجوہ

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاروق باجوہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالت میں اس فیصلے پر اپیل دائر کی جائے تو فائدہ ہوگا۔منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کیس بہت مضبوط تھا۔

انہوں نے کہا کہ جج اعجاز حسن نے کیس کی چار دن اسکروٹنی کے بعد اسے ٹرائل کیلئے فٹ قرار دیا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے کہا کہ کیس کا ٹرائل ہوتا تو گواہان کو عدالت میں پیش کرتے۔انہوں نے کہا کہ عدالت ہم سے براہ راست شواہد مانگتی رہی مگر عدالت کو بتایا کہ وائٹ کالر کرائم میں براہ راست شواہد نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالت میں اس فیصلے پر اپیل دائر کی جائے تو فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں