برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے وزیر خزانہ کو فارغ کردیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے وزیر خزانہ کواسی کواٹرنگ کو فارغ کر دیا، ان کی جگہ جیریمی ہنٹ کو نیا وزیر خزانہ مقرر کردیا گیا ہے۔کواسی کواٹرنگ صرف 36 دن وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہے، وہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات ادھورے چھوڑ کر برطانیہ پہنچے تھے۔منی بجٹ میں عائد ٹیکس کٹوتیوں کے باعث وزیراعظم لِز ٹرس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔امکان ہے کہ لِز ٹرس جلد ہی پریس کانفرنس میں منی بجٹ میں کیے گئے اعلانات پر بڑا یو ٹرن لیں گی۔ جیریمی ہنٹ اس سے قبل کیمرون دور حکومت میں برطانیہ کے وزیر صحت اور وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں