فرانس کا 2ہزاریوکرینی فوجیوں کو ٹریننگ دینے کا اعلان

پیرس(انتخاب نیوز)فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لیکورنو نے ہفتے کے روز اعلان کردیا ہے کہ فرانس اپنی سرزمین پر 2000 یوکرائنی فوجیوں کو تربیت دے گا۔فرانسیسی اخبار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ فوجی کئی ہفتوں تک ہماری یونٹوں میں شامل رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تربیت تین درجات پر مشتمل ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں "جنرل جنگی تربیت” ، دوسرے مرحلہ میں یوکرینیوں کی درخواست پر مخصوص ضروریات جیسے لاجسٹکس کی تربیت دی جائے گی۔ تیسرے مرحلہ میں فراہم کردہ سامان کے استعمال کی تربیت کو شامل کیا جائے گا۔لیکورنو نے وضاحت پیش کی کہ ہم یہ کام تنازعہ کا فریق بنے بغیر قانون کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے کر رہے ہیں، ہم جنگ میں نہیں ہیں تاہم ہم روسی حملے کے بعد جنگ کے شکار ایک ملک کی مدد کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ وزیر دفاع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ فرانس یوکرین کو کروٹل ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں