کوہار ڈیم واقعے کی شفاق تحقیقات اور ملوث افراد کو سزا دی جائے، این ڈی ایم

لورالائی (انتخاب نیوز) گزشتہ شب کوہار ڈےم مےں پکنک کی غرض سے جانے والے چار طالب علم دوستوں کے ساتھ انتہائی ناخوشگوارواقعہ پیش آیا، جس مے اےک طالب علم جاں بحق، تےن شدےد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کیخلاف اےن ڈی اےم اور علاقہ مکےنوں نے شاہ کارےز کے مقام پر نےشنل ہائی وے کو بلاک کر کے شدےد احتجاج کےا۔ مظاہرےن کا مطالبہ تھا کہ واقعہ مکمل تحقےقات کی جائے، طالب علم کو جاں بحق اور زخمی کرنے والوںکو فورا گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پشتون اسٹوڈنس فےڈرےشن اور دےگر طلباءتنظیموں نے اس درد ناک واقع کے خلاف احتجاج کےا اور ملزمان کی گرفتاری، ضلعی انتظامےہ کی خاموشی اور لورالائی مےں بد امنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدےد الفاظ مےں مذمت کی۔ علاوہ ازیں یشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے طلبا ونگ کے جاری کردہ بیان کوئٹہ میں فیزیوتھراپسٹ کا اپنے برحق مطالبات کی حق میں جاری جمہوری احتجاج پر تشدد اور ناروا مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کے غیر آئینی و غیر قانونی اور غیر جمہوری اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام گرفتار افراد کو فی الفور رہا کرنے اور برحق مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ محکومی و محرومی سے صوبے کے تباہ حال عوام اور طلبا سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سراپا احتجاج ہے کیونکہ پشتون، بلوچ اور صوبے کے دیگر عوام کو امن،تعلیم، صحت، روزگار کے بنیادی انسانی، آئینی حق سے محروم رکھا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے کے طول و عرض میں ہر وقت سیاسی کارکن، طلبا وطالبات، خواتین اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کا احتجاج جاری ہے اور ان جمہوری احتجاج کو ریاستی طاقت کے ذریعے خاموش کرنے کی کارروائیاں جاری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی برحق آوازوں اور جمہوری احتجاج کو طاقت کے ذریعے خاموش نہیں کیا جاسکتا صوبے میں قائم حکومت اور سیاسی پارٹیاں موجودہ اذیت ناک صورتحال پر مزید خاموشی ترک کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں