بلوچستان میں کتب بینی کے فروغ کیلئے کوئٹہ میں دو روزہ کتب میلے کا افتتاح
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں کتب بینی کے فروغ کے لئے نیشنل بک فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام سنڈیمن ہائیر سیکنڈری اسکول کوئٹہ میں دو روزہ کتا ب میلے کا افتتاح سوموار سے ہوگیا ۔میلے کا افتتاح پرنسپل ہائیر سکینڈری اسکول نصیر شاہ نے کیا اس موقع پر نیشنل بک فاو¿نڈیشن کوئٹہ کے انچارج روحیل خان بگٹی و دیگر کتب دوست شخصیات بھی موجود تھیں افتتاحی تقریب میں نیشنل بک فاو¿نڈیشن کوئٹہ کے انچارج نے نیشنل بک فاو¿نڈیشن کی جانب سے کتب بینی کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول کے سربراہ نصیر شاہ نے کہا کہ کتب بینی طالب علموں سمیت تمام مکاتب فکر کے معمول میں شامل ہونا ضروری ہے تاکہ علم و معلومات میں اضافے کا تسلسل برقرار رہے بلوچستان میں کتب بینی کی اہمیت و فروغ کے لئے نیشنل بک فاو¿نڈیشن نے کتاب میلے کا آغاز کیا ہے جس کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سال این بی ایف کی معاونت سے اس میلے کو مزید بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا اس موقع پر پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول سنڈیمن نے نیشنل ب±ک فاو¿نڈیشن کی مطبوعات کی تعریف کیا اور فروغ مطالعہ کے لئے کتب کی قیمتوں میں نمایاں رعایت کے اقدامات کو سراہا


