کوئٹہ میں گیس پریشرمیں کمی دور، بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسم سرما سے قبل گیس پریشر میں کمی دور اور بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری ، ضلعی جنرل سیکرٹری میر جما ل لانگو،سینئر نائب صدرملک محئی الدین لہڑی، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈ وکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، جوائنٹ سیکر ٹری اسماعیل کرد، انفار میشن سیکر ٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکر ٹری میر محمد اکرم بنگلزئی ، لیبر سیکر ٹری ملک عطااللہ کاکڑ، خوتین سیکر ٹری باجی منورہ سلطانہ، کسان ماہیگیر سیکر ٹری ملک محمد ابراہیم شاہوانی، انسانی حقوق سیکر ٹری پرنس رزاق بلوچ اور پر وفیشنل سیکر ٹری میر غلام مصطفی سمالانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کوئٹہ کے اکثر علا قوں میں گیس کی پر یشر نہ ہو نے اور لوڈ شیڈنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جب بھی سر دیوں کا مو سم شروع ہو تا ہے تو اس دن سے گیس مکمل طورپر غائب ہو جا تی ہے ، کوئٹہ چونکہ بلو چستان کا در الخلافہ ہے ماہ اکتوبر شروع ہو تے ہی گیس پر یشر کی کمی کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو انتہائی کم گیس فراہم کی جا رہی ہے بلکہ گھریلو خواتین کو کھانہ پکانے اور بچوں کو اسکولز جا نے والے وقت گیس نہ ہو نے کے سبب بغیر ناشتہ کے جانا پڑتا ہے ابھی تو نو مبر ، دسمبر ،جنوری اور فر وری با قی ہے لیکن سوئی سدرن گیس کپنی نے یہ بہانہ کر کے پہلے خبر دے دی کہ کوئٹہ میں اکثر لوگوں کے میٹر بند ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گیس کے بل اادا کر نے والے صارفین کو کس جرم کی سزادی جا رہی ہے مختلف علا قوں میں ماہ دسمبر ہی میں خواتین سڑکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبو ر ہیں حالانکہ بلو چستان میں خواتین انتہائی مجبور ہو کر سڑکوں پر نکلتی ہیں سوئی سدرن گیس کپمنی نے جان بوجھ کر گیس پر یشر کو کم کر دیا ہے تاکہ لوگ مجبور ہو کر احتجاج کریں ۔ انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بی این پی اس نا ورا عمل کے خلاف کسی بھی صورت میں خا مو شی اختیار نہیں کرے گی اگر امثال گیس پر یشر کی دیدادانستہ طو ر پر کم کی گئی تو صوبائی دفتر کے سامنے احتجاج کر نے سے دریغ نہیں کریں گے چونکہ بی این پی کوئٹہ کے تمام اقوام ، مذاہب اور زبانوں کی سب سے بڑی پار لیمانی سیا سی تنظیمی جماعت ہے اور پارٹی کو کوئٹہ شہر کی تمام اقوام کی تائد و حمایت حاصل ہے جس کی واضح ثبوت 2018کے عام انتخابات ہیں کہ پارٹی کو کوئٹہ کے تمام شہریوں نے اپنے قیمتی ووٹ دیکر مینڈنٹ دیا ہم شہریوں کی مینڈنٹ اور اعتماد کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور نہ عوام کو مایوس کریں گے ۔ علاوہ ازیں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ شہر میں گیس پریشر کی شدید کمی وناروا لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور کوئٹہ شہر کے تمام علاقوں میں درست پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم سرما کے آغاز میں ہی صارفین کو ذہنی کوفت کا شکار بنا دیا ہے کوئٹہ شہر ومضافات میں گیس نہ ہونے کے باعث صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، کوئٹہ ، پشین ، زیارت ، مستونگ کے عوام کو گیس سے مکمل طور پر محروم رکھا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کو ئٹہ کے مختلف علاقوں میں مخصوص اوقات میں انتہائی کم پریشر کے ساتھ گیس چھوڑ دیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے ، صبح ، دوپہر ، شام ، رات کے اوقات میں صارفین کو ناشتہ ، کھانا ودیگر ضروریات کیلئے جب بھی گیس کی ضرورت ہو انہیں گیس میسر نہیں ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو خود کمپریسر جیسے مشینری جوکہ غیر قانونی طور پر استعمال کیئے جارہے کی خریداری پر مجبور کررہی ہے جس کے باوجود بھی گیس نہیں۔ اور دوسری جانب ایندھن کے دیگر ذرائع ایل پی جی گیس ، خشک لکڑیاں ، مٹی کے تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور انہیں خریدنا بھی غریب عوام کے بس میں نہیں رہا ۔ بیان میںصوبائی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام کو طلب کرکے صوبے کی پیداوار گیس جیسی قدرتی نعمت سے صوبے کے عوام کو محروم رکھنے پر جواب طلبی کریں اور صوبے کوگیس فراہمی کی مقدار میں اضافہ کیا جائے تاکہ آنیوالی سخت سردیوں میں عوام کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑیں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کامسئلہ حل نہ کیا گیا اور درست پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو پشتونخواملی عوامی پارٹی اپنے عوام کی تائید وحمایت کے ساتھ سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف سخت احتجاجی تحریک شروع کریگی جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں