خاران،سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 4 مشتبہ افراد ہلاک
خاران(انتخاب نیوز)خاران،سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 4 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ۔سی ٹی ڈی ترجمان کےمطابق خاران میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 مشتبہ افراد مارے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ فورسز کے آپریشن میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جب کہ مشتبہ افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


