ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے ملنے والی مزید 20 لاشوں کی تدفین کردی گئی

ملتان (ویب ڈیسک) نشتر اسپتال کی چھت سے ملنے والی مزید 20 لاشوں کی تدفین کردی گئی۔پولیس نے ایدھی کی مدد سے اسپتال سے ملحقہ قبرستان میں لاشوں کو دفنایا۔پولیس کے مطابق لاشوں کو ڈی این اے نمونوں کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔گزشتہ روز بھی پانچ لاشوں اور باقیات کی تدفین نشتر اسپتال سے ملحقہ قبرستان میں کردی گئی تھی۔

اسپتال کی چھت سےلاوارث لاشوں کاواقعہ منظرعام پر آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر تین سینئر ڈاکٹر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ دو ایس ایچ اوز اور نشتر اسپتال کے تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے درجنوں لاوارث لاشیں ملنے کے واقعے نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں