یوگنڈا: ایبولا وائرس کیخلاف اقدامات جاری‘4طبی ملازمین بھی متاثر
کمپالا (انٹرنیشنل ڈیسک) یوگنڈا میں ایبولا وائرس کے پھیلا ؤ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریڈ کراس کے کارکن شہریوں کی حفاظت کے لیے متاثر ہ علاقوں میں کام کررہے ہیں۔ اب تک ایبولا وائرس سے 19افراد ہلاک ہوچکے ہیں،جب کہ 45افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ نئے کیسوں میں 4طبی ملازمین بھی شامل ہیں۔ پیر کے روز حکومت نے حالات کی سنگینی کے پیش نظر زیادہ متاثر علاقوں میں کرفیو نافذ کرن کا اعلان کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مرحلوں میں طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
Load/Hide Comments


