قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ 3سال میں ملک بھر میں خواتین کے خلاف جرائم کی تفصیلات پیش

اسلام آباد(انتخاب نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ 3سال کے دوران ملک بھر میں خواتین کے خلاف جرائم کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ 3سال میں خواتین کے خلاف جرائم پر 63ہزار 367کیسز رجسٹر ہوئے ، 2019سے 2021کے دوران ملک بھر میں3987خواتین کو قتل کیا گیا ۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے 10ہزار517کیسز رجسٹرڈ ہوئے ، تحریری جواب کے مطابق سال کے دوران اجتماعی زیادتی کے 643واقعات ہوئے ، خواتین پر تشدد کے 5171واقعات پر مقدمات رجسٹر ہوئے ، تین سال کے دوران ایک ہزار پچیس خواتین خو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ،خواتین پر تیزاب پھینکنے کے 103واقعات ہوئے ،گھروں میں چولہا پھٹنے سے جھلسنے کے 38واقعات ہوئے ، تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں خواتین کو اغواءکرنے کے 41513کیس رجسٹر ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں