نیب کا آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ، عدالت میں 4اپیلیں واپس لینے کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(انتخاب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کر لیا،نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 اپیلیں واپس لینے کی درخواست دائر کر دی،دائر کی گئی نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لا حاصل مشق ہو گی، آصف زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں،نیب کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دستیاب دستاویزی شواہد قانونِ شہادت کے مطابق نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں