فوڈ پوائزننگ
تحریر:ہومیو ڈاکٹر حنیف رضا
فوڈ پوائزننگ یا کھانے سے پیدا ہونے والی بیماری ہر اس شخص کو ہو سکتی ہے جو آلودہ کھانا کھاتے ہیں ۔ زیادہ تر لوگ خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں،کیونکہ انکے انٹی باڈیز صحیح ہوتا ہے۔ لیکن کچھ شدید بیمار ہو سکتے ہیں ۔اور جنکا مدافعتی نظام کمزور ہے، تو اس کو بیماری کا زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اس بیماری کا چھوٹے بچوں کو بھی زیادہ خطرہ ہوتا ہے، خاص طور پر جسم میں پانی کی کمی بڑی وجہ بن جاتی ہے۔
فوڈ پوائزننگ کیا ہے؟
فوڈ پوائزننگ، یا کھانے سے پیدا ہونے والی بیماری، اس وقت ہوتی ہے ،جب آپ آلودہ کھانا کھاتے ہیں۔ آلودہ ہونے کا مطلب ہے کہ یہ کسی زہریلے جاندار کا شامل ہونا ہے، جیسے کہ بیکٹیریا، فنگس، یا وائرس وغیرہ شامل ہیں۔ بعض اوقات ان جانداروں کی زہریلی مصنوعات اس کا سبب بنتی ہیں۔
جب آپ کوئی زہریلی چیز کھاتے ہیں تو آپ کا جسم زہریلے مادوں کو صاف کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ آپ قے، اسہال، بخار یا ان سب کے ذریعے معدے کو صاف کر تےہیں۔ فوڈ پوائزننگ کی تکلیف دہ علامات صحت کی طرف واپس آنے کے لیے آپ کے جسم کے کام کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
یہ فوری طور پہ نہیں بلکہ عام طور پر ایک یا دو دن میں کام کرتا ہے۔پیٹ کی کوئی بھی بیماری کسی بھی انسان کو بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے قریب کرسکتی ہے۔اور اس بیماری کا بر وقت علاج لازمی ہے


