برطانوی وزیراعظم لزٹرس اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں انہیں اپنے استعفے سے آگاہ کر دیا۔ لز ٹرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم وہ مینڈیٹ کو پورا نہیں کرپارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی۔ خیال رہے کہ لز ٹرس مختصر ترین عرصے تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں، انہیں وزارت عظمٰی کے عہدے پر فائز ہوئے ابھی صرف 45 روز ہی ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


