کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، درجن بھر ملزمان گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں درجن بھر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی آئی اے پولیس کوئٹہ نے ڈکیتی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اسلحہ، کارتوس، موبائل فون برآمد کرلئے۔ گزشتہ روز ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ماہ قبل تھانہ سٹی کے علاقے میں ہندو تاجر کی دکان سے 7 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان سمیت 5 ملزمان محمد یوسف، نصیب اللہ، اسد اللہ، کامل خان محمد اللہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان تھانہ بروری اور انڈسٹریل کے علاقوں میں موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے ان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکل اسلحہ و کارتوس گرفتار کرلیا۔ سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، راہزنی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لوٹے گئے موبائل منشیات لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان جانان، محمد علی، محمد ولی کے قبضے سے مسروقہ موبائل 20 ہزار روپے برآمد کرلئے۔ دوسری کارروائی میں 4 لاکھ روپے مالیت کے 60 کمپیوٹر گیم باکس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ایک اور کارروائی میں جہانزیب نامی منشیات فروش کے قبضے سے 5 کلو چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ لیویز کے عملے نے تھانہ نیو سریاب کو مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز لیویز تھانہ ولی خان کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ نیو سریاب کے حوالے کر دیا دونوں ملزمان نیو سریاب پولیس کومختلف مقدمات میں مطلوب تھے جن سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں