سکھر میں سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، بچوں کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے والے 2 ملزمان گرفتار

(ویب ڈیسک)سکھرمیں ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سے متعلق اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کی گئی۔حکام کے مطابق باغ حیات علی شاہ سے گرفتار ہونے والے دو ملزمان غفران شیخ اور ندیم احمد کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں